متحدہ عرب امارات نے سات پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا، ائیر پورٹ سے گرفتار

جمعہ اپریل 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے سات پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جنہیں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ حکام کے مطابق بیدخل کئے گئے پاکستانی غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جنہیں گرفتار کرکے قید میں رکھا گیا اور گزشتہ روز ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ تمام مسافروں کو جیل منتقل کر دیا گیا۔