تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ اپریل 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ تعلیم اور صحت کے پانچ محکموں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی پانچوں محکموں میں تقریباً 27 ہزار 641 اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین کو ترقیوں سے محروم کر رکھا ہے، تقریباً 2 لاکھ ستر ہزار سرکاری ملازمین کنٹریکٹ پر ہی تعینات ہیں ان کا مستقل ہی نہیں کیا گیا چاہے کارکردگی بہتر ہو یا نہ ہو لیکن سب اچھا کی رپورٹ مرتب کر کے پیش کر دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سکول اساتذہ اے سی آرز جمع کراتے، بعد میں سیکشن افسر اے سی آرز ہی غائب کر دیتے ہیں۔