Live Updates

مینار پاکستان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا ،

عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے‘یاسمین راشد

جمعہ 27 اپریل 2018 16:03

مینار پاکستان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ 29اپریل مینار پاکستان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا جس میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جلسے کے لیے تیاریا ںزور و شور سے جاری ہیں ،تما م انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں ، لاہور کی عوام پر جوش ہے لاہور کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے انشاء چئیرمین عمرا ن خان کا تاریخی استقبال کیاجائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے نواز شریف کے جیل میں جا نے کا وقت قریب آرہاہے ویسے ویسے لیگی درباریوں کی چیخیںتیز ی سے نکل رہی ہیں ،کرپٹ مافیا کا عبرت ناک آنجام بہت قریب ہے ، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ملکی وسائل لوٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصو ل کی جائے ، پاکستان کا عام آدمی ، غریب ، کسان سب رُ ل کررہ گے ہیں جبکہ ملک پر قابض چندخاندانوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اپنی اولادوں کو بیرون ملک کاروبار کرکے دئیے اور جائیدایں بنائی ، شریف خاندان نے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مارکے سواکوئی دوسرا کام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ عمراان خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں لٹیرے عدالتوں اور قوم کے سامنے جوابدہ ہوئے ہیں،چور جتنا بھی شور مچالیں، سزائوں سے نہیں بچ سکیں گے، نواز شریف کی پہچان کرپشن ،لوٹ ماراور جھوٹ بن چکی ہے ، ملک پر قابض چند خاندانوں نے ملکی وسائل کو بڑی بے دوردی سے لوٹا ہے ، غریب عوام محرومیوں کا شکار ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات