پارٹنر سکولوں میں مفت نصابی کتب کی ڈیمانڈ کیلئے فارم ویب سائٹ پراپ لو ڈ کر دیا گیا

نصابی کتب کا ڈیمانڈ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 3مئی ہے‘پیف ترجمان

جمعہ 27 اپریل 2018 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق پارٹنر سکولوں میں داخل بچوں کے لیے مفت نصابی کتب کی ڈیمانڈ کے لیے فارم ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے ۔ یہ کتابیں تعلیمی سال 2018-19میں نئے داخل ہونے والے بچوں کے لیے مہیا کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ڈیمانڈ فارم کی آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 3مئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ویب سائٹ پر موجود Submitکابٹن دبانے کے بعد ڈیمانڈ فارم میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی ۔ لہٰذا متعلقہ سکول مالکان اور پرنسپل حضرات تسلی بخش جانچ پڑتال کے بعد فارم آن لائن جمع کروائیں۔مزیدبرآںغیر ضروری کتابوں والے خانہ میں صفر درج کریں۔

متعلقہ عنوان :