پی پی ایل نے ریکارڈ 8 ہفتوں میں کنوئیں سے پیداوار کا آغازکردیا

جمعہ اپریل 16:03

پی پی ایل نے ریکارڈ 8 ہفتوں میں کنوئیں سے پیداوار کا آغازکردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈنے آدہی فیلڈ میں آپریٹر کی حیثیت سے اپنے شراکت داروںآئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اورپاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈکے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی ، صوبہء پنجاب میں حال ہی میں دریافت ہونے والے کنوئیںآدہی سائوتھ X- 1 سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے ۔ آدہی سائوتھX-1 کو 3395 میٹرزکی حتمی گہرائی تک کھودا گیا تھا جس کے نتیجے میں کھیوڑا سے تیل اور توبرا سینڈ اسٹون ذخائر سے کنڈنسیٹ کی دریافت ہوئی۔

(جاری ہے)

دریافت کے بعد اور20 فروری 2018 کو رگ ہٹانے کے بعد تعمیراتی کام کیا گیا تاکہ کنوئیںکو آدہی ایل پی جی /این جی ایل پلانٹ III سے منسلک کر دیا جائے، جس کے بعد پی پی ایل میںکنوئیں سے پیداوار شروع ہونے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دریافت کے 8 ہفتوں کے دوران24 اپریل 2018 کوپیداوار شروع ہو گئی۔آدہی سائوتھ X-1 اس وقت کھیوڑہ فارمیشن میں 48/64 انچ چوک سائز اور1100 پی ایس آئی جی دبائو پر پیداوار دے رہا ہے۔ اس وقت،کنوئیں سے پیداوار کی شرح یومیہ 1300بیرل تیل اور2 ایم ایم ایس سی ایف گیس ہے جو آہستہ آہستہ بڑھ کربالترتیب یومیہ 1800بیرل تیل اور6ایم ایم ایس سی ایف گیس تک متوقع ہے۔ یہ دریافت آدہی سائوتھ فیلڈ کی اپریزل اور ڈیویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی۔