لاہور ہائیکورٹ، عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ریکارڈ سمیت طلبی

جمعہ اپریل 16:13

لاہور ہائیکورٹ، عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ..
لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد فاروق سمیت 240 درخواست گزاروں کی درخواستوں پر جمعہ کوسماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو متعدد مرتبہ درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے مستقل نہ کرنے سے ملازمین کی ترقیاں رکی ہیں اورانہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کرے،جس پر عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا