Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے کے جواب میں 13 مئی کو پھر سے مینار پاکستان پر جلسے کا انعقاد ہوگا

متحدہ مجلس عمل کا13مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان، پاکستان عالمی دبائو کا شکار ہے، اقتدار میں آئے تو مسئلہ کشمیر وفلسطین کیلئے آواز اٹھائینگے، قومی سلامتی کو انتہائی اہمیت دینگے، مولانا فضل الرحمان

جمعہ 27 اپریل 2018 16:36

تحریک انصاف کے جلسے کے جواب میں 13 مئی کو پھر سے مینار پاکستان پر جلسے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل(ایم ایم ای)نے 13مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو متحدہ مجلس عمل کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہوا جس میں سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میر، پیر اعجاز ہاشمی نے شرکت کی۔اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور بجٹ سے متعلق لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں عوامی رابطہ مہم جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس کے بعد متحدہ مجلس عمل کے صدرمولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں پورے ملک سے عوام کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 2 مئی کوجناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا جس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 29 اپریل کومردان میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملتان میں اور12 مئی کومستونگ میں جلسہ عام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی طور پر دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقتدار میں آئے تو ہم مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کیلئے آواز اٹھائینگے اور پاکستان کی قومی سلامتی کو انتہائی اہمیت دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات