برطانیہ میں کینسر کی شکار بچی کی ٹانگ کاٹ کر آپریشن کے ذریعے غیر معمولی انداز سے جوڑ دی گئی

بچی کا ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا اور پھر مصنوعی ٹانگ جوڑ کر اسے چلنے کے قابل بنا دیا جائے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 16:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) برطانیہ میں کینسر کی شکار بچی کی ٹانگ کاٹ کر آپریشن کے ذریعے غیر معمولی انداز سے جوڑ دی گئی، بچی کا ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا اور پھر مصنوعی ٹانگ جوڑ کر اسے چلنے کے قابل بنا دیا جائے گا۔گذشتہ برس اگست میں 7 سالہ ایمیلیا ایلڈرڈ کی بائیں ران میں ہڈیوں کے کینسر ’اوسٹیو سارکوما‘ کی تشخیص ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

برمنگھم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کینسر میں مبتلا بچی ایمیلیا کا روٹیشن پلاسٹی آپریشن کیا ہے جس میں بچی کی ٹانگ کاٹ کر اسے اس انداز سے جوڑا گیا ہے کہ ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا۔ڈاکٹروں کے مطابق بعد میں مصنوعی ٹانگ جوڑ کر بچی کو چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔والدہ کے مطابق ایمیلیا ہمیشہ سے ایک بہت ایکٹو بچی رہی ہے، جس نے بیماری سے قبل سوئمنگ اور ایتھلیٹکس سمیت کئی کلبز میں شرکت کی جبکہ اسے رقص کا بھی شوق ہے۔ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس طریقے سے بچی مستقبل میں چل پھر سکے گی اور رقص بھی کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :