حکومت میں آکروفاقی بجٹ میں ردوبدل کریںگے،پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ اپریل 16:29

حکومت میں آکروفاقی بجٹ میں ردوبدل کریںگے،پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر وفاقی بجٹ میں ردوبدل کریں گے، بجٹ پیش کرنا حکومت کا حق نہیں ہے،قوم حکومت کا مذاق اڑا رہی ہے،حکومت جاتے ہوئے صرف جمع تفریق کا سہارا لے رہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے چھٹے بجٹ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آکر وفاقی بجٹ میں ردوبدل کریں گے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ملک وقوم کو اس وقت اچھے بجٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ پیش کررہی ہے ہم روک تونہیں سکتے کیونکہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں ارکان کی اکثریت ہے۔ لیکن جب ہماری حکومت آئی توتمام جماعتوں سے ملکربجٹ پرنظرثانی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ پیش کرنا حکومت کا حق نہیں ہے۔قوم حکومت کا مذاق اڑا رہی ہے۔حکومت جاتے ہوئے صرف جمع تفریق کا سہارا لے رہی ہے۔