صدر مملکت ممنون حسین سے مریم اورنگزیب، طارق فضل چودھری، انوشہ رحمن نے وفاقی وزیر کا حلف لے لیا

جمعہ اپریل 16:47

صدر مملکت ممنون حسین سے مریم اورنگزیب، طارق فضل چودھری، انوشہ رحمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وزرائے مملکت مریم اورنگزیب،، ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور انوشہ رحمن نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب ،،ڈاکٹر طارق فضل چودھری اورانوشہ رحمن سے وفاقی وزیر اور مسز لیلہ خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سیاسی کارکنوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔