مون سون شروع ہونے سے قبل بلدیاتی ادارے کو اپنے علاقوں میں نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

تمام بلدیاتی اداروں کی انتظامیہ فوری طور پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں‘منشاء اللہ بٹ

جمعہ 27 اپریل 2018 16:47

مون سون شروع ہونے سے قبل بلدیاتی ادارے کو اپنے علاقوں میں نا لوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ تمام بلدیاتی ادارے مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل اپنے علاقو ں سے گندے پانی کے نکاس کے نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں تاکہ گندے پانی کے نکاسی کے بہائو میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے پائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے فوری طور پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں،اگرکرپٹ مافیا دوبارہ نا جائز تجاوزات کے سلسلے میںمدد گار ثا بت ہو تو اس کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کوصفائی ستھرائی کے معاملے میں دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔بنیادی سطح پر عوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا نصب العین ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو سیز سے ناجائز تجا وزات کے خاتمہ کی رپورٹ طلب کی جائے گی اور اچانک انسپکشن کے دوران کسی قسم کی بھی کو تاہی پائی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔