صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میںممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے نئی جدت

صوبے کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہر قسم کے معاملات کو فوری درست کر لیں‘اقبال چنٹر بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں کی خلاف ورزی خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 16:47

صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میںممبران کے مفادات کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی وزیر کو آپر یٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہر قسم کے معاملات کو فوری درست کر لیں،ایسی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں جنہوں نے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھیلوں کے میدان،قبرستان اور ڈسپنسری کی جگہ کو بھی فروخت کر دیا ہے کے خلاف سخت قانونی چارہ جو،ْی کی ہدایت کر دی گئی ہے،لاہور میںتمام کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کو در پیش معاملات کے لئے سے متعلق معاملات اور مسائل کو فوری حل کرنے کی پابند ہونگی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میںممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے نئی جدت لائی گئی ہے۔ممبران کے ٹرانسفر آف پلاٹ بائیو میٹرک کے ذریعے طے پا رہے ہیں۔صوبہ بھر کے تمام کو آپریٹو دفاتر کو10 کروڑ روپے کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔تمام کو آپریٹو دفاتر میں ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹیکنیکل ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔لاہور کی 104فعال سوسائٹیوں کی انسپکشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مکینوں کو درپیش شاکایات کو فوری حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :