محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے لاہور جنرل ہسپتال میں 21میڈیکل آفیسر /وومن میڈیکل آفیسر تعینات کر دیئے

ایڈہاک بنیادوں پر تعینات ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ انیستھیسسٹ اور ایک گیسٹرو انٹرالوجسٹ شامل ہیں

جمعہ 27 اپریل 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال کے لئے 21میڈیکل آفیسرز/وومن میڈیکل آفیسرز کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ایک سال کے لئے ایڈہاک بنیادوں پر تعینات ہونے والے ڈاکٹرز میںڈاکٹر ایم یحیٰ سمین اسسٹنٹ اینسٹھیسسٹ گریڈ 17، میڈیکل آفیسر گیسٹرو انٹرالوجی ڈاکٹر سعد احسن خان، ڈاکٹر آمنہ امتیاز، ڈاکٹر ماریہ زائد، ڈاکٹر سائرہ اقبال، ڈاکٹر مہک سیف، ڈاکٹر سمیرہ انجم، ڈاکٹر ایم قاسم، ڈاکٹر عصمت اللہ ، ڈاکٹرثمرہ رفیق، ڈاکٹر علینہ سہیل، ڈاکٹر حفصہ مظہر، ڈاکٹر محمد ارشد الیاس، ڈاکٹر ضیاء الدین، ڈاکٹر نیلمہ اصغر جاوید، ڈاکٹر عامرہ علیم، ڈاکٹر رابعہ سہیل، ڈاکٹر علی نسیم چٹھہ، ڈاکٹر ابو بکر رامعے، ڈاکٹر طیبہ اسلم اور ڈاکٹر صوبیہ علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مذکورہ ڈاکٹروں کی تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔لاہور جنرل ہسپتال میں 21نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے امید ظاہر کی کہ نئے ڈاکٹرز کے آنے سے لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلتھ کئیر ڈیلیوری سسٹم میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی مزید سہولیات با آسانی دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :