نمازِ جمعہ سے قبل البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جامع مسجد معراج النبی کے طلباء کے ہمراہ ہربنس پورہ میں آگاہی سرگرمی

جمعہ اپریل 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیر ِ اہتمام نمازِ جمعہ سے قبل ہربنس پورہ میں واقع جامع مسجد معراج النبی اور ملحقہ علاقہ میں ایک روزہ آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگرمی کا مقصداہلِ علاقہ اور صفائی کے حوالے سے نمازیوں میں شعور ی بیداری تھا کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے کمپنی کا ساتھ دیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا انفرادی کردار نبھائیں۔

البیراک ٹیم نے امام جامع مسجد سے جمعہ کے خطبے میں صفائی کی اہمیت اور اس ضمن میں شہری کردار پر زور دینے کی درخواست کی۔ جامعہ سرداریہ رضویہ کے طلباء نے بھی بڑھ چڑھ کر مہم میں حصہ لیااور البیراک ٹیم کے ہمراہ مقامی رہائشیوں اور دکانداروں میںآگاہی بروشیرز تقسیم کئے جبکہ ان سے صفائی کے قیام میں بھر پور تعاون کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ عنوان :