نیسپاک میں سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب

جمعہ 27 اپریل 2018 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) نیسپاک میں گزشتہ روز ایک ماہ سے جاری سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر محمود حیات مہمانِ خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

مختلف کھیل جیسے کرکٹ بیڈمنٹن فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کا اہتمام کیا گیا ان کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹیمیں نیسپاک کی مختلف ڈویژنوں میں کام کرنے والے ملازمین پر مشتعمل تھیں ۔ جنہوں نے ان کھیلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر محمود حیات نے جیتنے والی ٹیموں اورنمایاں کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ نیسپاک ہر سال اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں سے بھرپورتقریبات کا اہتمام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :