پنجاب بھرمیں966ٹریفک حادثات میں19 افراد جاںبحق1089زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی966مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں639افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں431افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات19افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 483ڈرائیوز،28کم عمرڈرائیورز467مسافراور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت239متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد96حادثات میں111متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان97حادثات میں95متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1089متاثرین میں888مرد اور201خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں188فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور618افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ283زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں791موٹر سائیکلز،135آٹو رکشے،73موٹر کاریں،16مسافربسیں،50وین،23ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔