ْ جماعت اسلامی بھمبر کے رہنما کا صاف پانی صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 27 اپریل 2018 16:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جماعت اسلامی بھمبر کے رہنماء مرزا انعام الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھ نے کے باوجودمسائل بھی دگنے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر تعلیم صحت اور صاف پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بھمبر میں ہیپاٹائٹس کے پھیلنے کی وجہ واٹر سپلائی پائپ نالیوں میں پڑے ہو نا ہے اور پورا واٹر سپلائی سسٹم زنگ آلود ہو چکا ہے اور پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹے ہوئے ہیں لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل کہ عوام سڑکوں پر نکلیں حکمران عوام کو صاف پانی صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں تا کہ ملک کا نظام چلتا رہے انہوں نے کہا کہ حکومت فورا بوسیدہ زنگ آلود پائپ لائن تبدیل کرے حکومت نے ہر کام عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے کرنا ہے نہ کہ اپنی جیب سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوٹس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر آنے میں مجبور ہوں گے ۔