والدین کا بھمبر کے نواحی گائوں کے پرائمری سکولوں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کا مطالبہ

جمعہ اپریل 16:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ضلع بھمبر کے نواحی گائوں سنگڑھ موڑا پلنگ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پلنگ میں سٹاف کی کمی ہو نے کی وجہ سے بچے اور بچیاں سکول چھوڑ کر گھر بیٹھ گئی ۔

(جاری ہے)

والدین نے حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے سٹاف کی کمی دور کرنے کی پر زور اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق موڑا پلنگ میں دو سکول گورنمنٹ پرائمری بوائزاور گرلز سکول میں ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور بچیوں کا مستقبل تباہ ہو گیا ۔

کونسلر راجہ دلاور خان اور دیگر علاقہ کے معززین نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ای او کو کہیں بار آگاہ کیا لیکن کو ئی عملی کاروائی نہ ہوسکی تو بچیاں اور بچے سکول چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔ عوام نے آزاد کشمیر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اگر سٹاف کی کمی نہ پوری کی گئی تو عوام راست اقدام کرنے پر مجبور ہوںگے۔