ضلعی ایلمینٹری تعلیمی بورڈ بھمبر نے مڈل سٹینڈر ڈ ضمنی امتحانات 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعہ 27 اپریل 2018 16:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ضلعی ایلمینٹری تعلیمی بورڈ بھمبر نے مڈل سٹینڈر ڈ ضمنی امتحانات 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا ضلعی ایلمینٹری تعلیمی بورڈ بھمبر کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ضمنی امتحانات 2018میںجماعت پنجم میں ایک مضمون میں فیل ہونے والے امیدوار جبکہ جماعت ہشتم میں دو مضامین میں فیل ہونے والے امیدوار شامل ہوسکیں گے اس سے زیادہ مضامین میں فیل ہونے والے طالب علم امتحان میں شامل ہونے کا اہل نہیں ہوگا داخلہ فارم بورڈ ہذا کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں فیس کی شرح جماعت پنجم مبلغ 450 روپے جبکہ جماعت ہشتم مبلغ 550 روپے ہے داخلہ فارم وصولی اور جمع کروانے کی آخری تاریخ 2-5-18 ہے جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ 7-5-18 تک داخلہ فارم وصول کئے جائیں گے جبکہ امتحان 10 مئی 2018 سے شروع ہوں گے۔