گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر میں پر ی کلاس اول کا اجرا کردیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 16:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر میں پری کلاس اول کا اجرا کردیا گیا شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر کی خصوصی کاوشوں کے نتیجہ میں پری کلاس اول کا اجرا کردیا گیا شہریوں نے کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین کی تعیناتی سے کالج کی کارکردگی اور نظم و ضبط میں بہتری آئی ہے جسکے باعث کالج کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا پری کلاس کا اجرا بہتری کی طرف پہلا قدم ہے جو لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :