اٹک میں غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی 30 اپریل تا 05 مئی 2018 منایا جائے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 16:48

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اٹک میں غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی 30 اپریل تا 05 مئی 2018 منایا جائے گا ۔ یہ بات محکمہ صحت اٹک کے دفتر میں نیوٹریشن ویک کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں بتائی گئی جس میں ڈاکٹر میر نواز صاحب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ، ضلع اٹک ، ڈاکٹر ملک عبادت چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) ضلع اٹک اور ڈاکٹر آصف ارباب نیازی نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع اٹک میں بھی غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی 30 اپریل تا 05 مئی 2018 منایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ضلع میں دیہی آبادی اور کچی شہری آبادیاں جہاں پر لیڈی ہیلتھ ورکر کی دسترس موجود نہیں ہے ، وہاں پر محکمہ صحت ضلع اٹک کی تقریبا ً176 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں،بچیوں ، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کا طبی اور غذائیت سے متعلق تفصیلا معائنہ کریں گی اور انھیں مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کریں گی ۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں میں لیڈی ہیلتھ ورکر ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر ، لیڈی ہیلتھ وزٹر ، ویکسینیٹر اور سکول ہیلتھ نیوٹریشن، سپروائزر شامل ہوں گے۔ اس ہفتے میں ضلع اٹک میں تقریبا ًتین لاکھ چھتیس ہزار دیہی آبادی اور کچی شہری آبادیاں جہاں پر لیڈی ہیلتھ ورکر کی دسترس موجود نہیں ہے ان کو یہ سہولت دی جائے گی۔ جس میں تقریباًپچپن ہزار بچوں ، پچاس ہزار پچیوں، دس ہزار حاملہ خواتین ، اور پندرہ ہزار دودھ پلانے والی خواتین کا طبی معائنہ شامل ہوگا اور ان کو مفت ادویات اور طبی مشورے دیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :