زیڈ ٹی بی ایل کی تزین و آرائش من پسند ٹھیکدار کو دینے کے حوالے سے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری ، سماعت 4مئی تک ملتوی

جمعہ 27 اپریل 2018 17:11

زیڈ ٹی بی ایل کی تزین و آرائش من پسند ٹھیکدار کو دینے کے حوالے سے درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرعی ترقیاتی بنک کی تہزین و آرائش من پسند ٹھیکدار کو دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے زرعی ترقیاتی بینک یونین کے سیکرٹری جنرل اقبال خٹک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار اپنے وکیل رانا عابد نذیر کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زرعی ترقیاتی بنک بلڈنگ کی صرف تین فلور کی تزین وآرائش کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیاگیا،بنک کی تعمیر و ترقی کے لئے غیر قانونی ٹینڈر کرایا گیا، ٹینڈر کے اجراء میں پیپرا رولز کو نظرانداز کیا گیا،عدالت میں 6 ستمبر 2015 کے اخباری اشتہار پیش کیا جو کہ پرانے ہیںجبکہ 9 مئی 2017 کو ٹھیکہ دیا گیا۔عدالت نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کو دو بارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :