این ڈی یو کے وفد کا بریگیڈیئر محمد شمریز کی قیادت میں ترکی کا دورہ

وفد ترک وزارت خارجہ امور اس سے الحاق شدہ تھنک ٹینک اورسنٹر فار سٹریٹجک سٹدیز گیا اور سینئر سفارتکاروں،ماہرین اور محقیقین سے بات چیت کی

جمعہ اپریل 17:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 17رکنی وفد نے بریگیڈیئر محمد شمریز کی قیادت میں 20سے 27اپریل تک ترکی کا دورہ کیا۔وفد پاکستان کی مسلح افواج،سول سروسز اور نیشنل سیکورٹی اور وار کورسز میں شرکت کرنے والے دوست ممالک کے سینئر افسران پر مشتمل تھا۔این ڈی یو وفد نے ٹرکش بری فورسز کے تربیتی اور ڈاکٹرائن کمانڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں تر ک ملٹری سسٹم کے بارے میں بریف کیا گیا۔

فریقین نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق وفد نے ترک وزارت خارجہ امور اس سے الحاق شدہ تھنک ٹینک اورسنٹر فار سٹریٹجک سٹدیز بھی گئے اور سینئر سفارتکاروں،ماہرین اور محقیقین سے بات چیت کی۔وفد نے دہشت گردی کیخلاف دفاع کیلئے نیٹو کے سنٹر آف ایکسلینس کے علاوہ ٹرکش دفاعی صنعتی اداروں کے بھی دورے کئے۔قبل ازیں پاکستانی وفد نے استنبول میں ٹرکش این ڈی یو کا بھی دورہ کیا۔پاکستانی سفارتخانے کے دورہ کے موقع پر پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے گروپ کو پاک ترکی برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :