ٹیکسٹائل ایکسپو۔2018 کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر مالیت کے تولیوں کی برآمدات متوقع ہے،خالد اقبال

جمعہ اپریل 17:17

ٹیکسٹائل ایکسپو۔2018 کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر مالیت کے تولیوں کی برآمدات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) چیئر مین ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان خالد اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپو۔2018 کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر مالیت کے تولیوں کی برآمدات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایکسپو کے دوران دس ملین ڈالر تولیوں کے آرڈرز موصول ہونے کی توقع ہے۔خالد اقبال کا کہنا تھا کہ غیر روایتی ممالک قطر،، سعودی عرب،، تھائی لینڈ،، مشرق وسطی اور متحدہ عرب امارات نے نئے آرڈر دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو۔ 2018 ایک کامیاب تجربہ ہے اور اداروں، ہوٹلوں، ہسپتالوں اور ریٹیلرز نے ہوم ٹیکسٹائل میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔