لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار لیا

جمعہ اپریل 17:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلہ اور نقدی برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد سینٹرل رائوشبیر کے مطابق ملزمان لیاقت آباد کے کمرشل ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان مہرعلی، عبدالرزاق، محمد جمیل، محمد بلال، محمد اعظم، محمد صادق اور محمد عباس کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول متعدد گولیاں اور 15 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :