ایل ڈی اے کا پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن‘تین عمارتیں مسمار

جمعہ 27 اپریل 2018 17:21

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روز تین پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے تین عمارتیں مسمار کر دیں، پی آئی اے ہائوسنگ سکیم میں ایل ڈی اے کی ڈسپنسری سائٹ پر تعمیر کی جانے والی غیر قانونی چار دیواری ‘گل دامن ہائوسنگ سکیم کالج روڈمیں پارک پرقائم غیر قانونی تجاوزات اور ایریگیشن ہائوسنگ سکیم میں رہن شدہ پلاٹوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔