مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 16 ارب روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ 27 اپریل 2018 17:21

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی61ویںاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 16 ارب 51کروڑ 90لاکھ روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی61ویں اجلاس میںجن2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن (PPIC3) سنٹر (ترمیمی) کیلئے 16 ارب 7 کروڑ 70 لاکھ روپے اور صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ڈھانچے کی تعمیر کیلئے 44 کروڑ 20 لاکھ روپے شامل ہیں۔