ڈکٹیٹرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکا تاریخی کام ہم نےکیا، نوازشریف

مشرف کوکسی میں ہلانےکی جرات نہیں،مشرف کمردردکا بہانہ بنا کربھاگا، اگلے دن پارٹی میں ڈانس کررہا تھا۔ سرگودھا ڈویژن کےکارکنان سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اپریل 2018 17:00

ڈکٹیٹرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکا تاریخی کام ہم نےکیا، نوازشریف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹرمشرف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا تاریخی کام ہم نے کیا،مشرف کوکسی میں ہلانےکی جرات نہیں،مشرف کمردردکا بہانہ بنا کربھاگا، اگلے دن پارٹی میں ڈانس کررہا تھا۔ انہوں نے آج یہاں سرگودھا ڈویژن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں حکومت نہیں کرنے دی گئی ہماری حکومت کیخلاف صرف سازشیں کی گئیں۔

اس کے باوجود ہماری حکومت نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 60 ملین ڈالر کمیشن کھایا،این آئی سی ایل میں اربوں کھائے وہ کہاں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔جوڈر گیا وہ مرگیا۔ بے بسی آپ کومنظور ہوسکتی ہے لیکن مجھے منظور نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میرا ضمیر نہیں مانتا کہ گھر بیٹھ جاؤں اور شکست تسلیم کرلوں۔

آپ حق پرہیں توکوئی بھی آپ کاکچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ووٹ کی عزت سے تمام ادارے اپنی جگہ پرآجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ سزا دی گئی تو جیل کی دیواروں کے پیچھے سے بھی کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں بن سکا۔ تاحیات ناہلی کا فیصلہ صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔مسلم لیگ ن کوہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کمردردکا بہانہ بنا کرباہربھاگ گیا،اگلے دن پارٹی میں ڈانس کر رہا تھا۔ ڈکٹیٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا تاریخی کام بھی ہم نے کیا۔ مشرف کو کسی میں ہلانے کی جرات نہیں ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ساڑھے 18لاکھ مقدمات عدالتوں میں زیرالتواء ہیں۔انصاف کی تلاش میں لوگوں کے بال سفید ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کئی دفعہ بہت تکلیف ہوتی ہے سندھ میں لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں۔ سندھ کےعوام صوبائی حکومت سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔ سندھی عوام بہت بے بس ہیں ۔ان کودلاسہ دیتا ہوں ۔سندھ میں نہ کوئی اسکول ،کالج اور نہ ہی کوئی خاص ہسپتا ل ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی جائیں گے۔