احتجا ج پارلیمنٹ کے اندر رہے تو پریشانی نہیں،باہر احتجاج ہونے سے مسئلہ ہوتا ہے، مریم اورنگزیب

جمعہ 27 اپریل 2018 17:25

احتجا ج پارلیمنٹ کے اندر رہے تو پریشانی نہیں،باہر احتجاج ہونے سے مسئلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجا ج پارلیمنٹ کے اندر رہے تو پریشانی نہیں،باہر احتجاج ہونے سے مسئلہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر احتجاج پارلیمنٹ کے اند ر رہے تو سب کیلئے بہتر ہے، اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن اگر احتجاج پارلیمنٹ کے باہر ہو تو اس میں مسئلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مفتاح اسماعیل خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے انہیں موقع فراہم کیاہے۔