پانی کے بحران پر محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف آبادگار ایکشن کمیٹی کانوکوٹ مٹھی پر احتجاج اور دھرنا

جمعہ 27 اپریل 2018 17:25

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) نوکوٹ سب ڈویژن کی مٹھڑاؤکینال کی شاخوں میں جاری پانی کے بحران پر محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف آبادگار ایکشن کمیٹی نوکوٹ مٹھی پر احتجاج اور دھرنا مرکزی شاہراہوں پر ٹائر نذر آتش اور مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا مسافروں کو مشکلات کا سامنا محکمہ آبپاشی کا افسر جائے وقوع نہ آیاتفصیلات کے مطابق مٹھڑاؤکینال کی آٹھ شاخوں نہروں چار ماہ سے پانی کی شدید قلت پر محکمہ آبپاشی کے ڈائریکٹر نارا اور ایس ڈی او کے خلاف آبادگارایکشن کمیٹی نوکوٹ کے صدر سابق ناظم تھرپارکر ارباب انور علی ممتاز چانڈیورضااللہ بھگوان داس خمیسو کی قیادت سینکڑوں آبادگاروں نے گلن موری کے مقام رن شاخ ریگولیٹر پر احتجاجی مظاہرہ اور مرکزی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے مظاہرین نے محکمہ آبپاشی کے دائریکٹر نارا کینال اور ایس ڈی او نوکوٹ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی جبکہ مظاہرین نے نوکوٹ مٹھی بدین اور عمرکوٹ شاہراہوں کو ٹریکٹر ٹرالی اور مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا تین اضلاع کی کئی گھنٹے بلاک ہونے سے دونوں جانب چھوٹی بڑی گاڈیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شدید گرمی مسافروں خصوصاً خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا آبادگاروں نے بتایا ہے کہ چارماہ سے پانی کی فراہمی بند ہے اور ہماری زمینیں تباہ ہوچکی ہیں اور آبادگاراور کاشتکار طبقہ بھی بیروزگار ہوگیا ہے صورتحال یہ ہے کہ میت کو غسل کا پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا ہے لوگ پانی ایک بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور آج شاخوں میں پانی چل رہا ہے یہ پانی آخری سرے نہیں پہنچ رہا ہے محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے افسران نے اوپر کی شاخوں میں رشوت کے عوض شاخیں کاٹ بڑے بڑ پائپوں کے ذریعے ہمارے حصہ کے پانی فروخت کررہے ہیں اور ہمیں منصفانہ طریقے سے پانی فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج اور دھرنا کا سلسلہ جاری رہے گا ۔