دشمن ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، سلمان عبداللہ مردا

جمعہ 27 اپریل 2018 17:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا جسکا کریڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے، ملک کی سر بلندی اور پاسداری میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں، ہماری افواج نے ہمیشہ ملکی سالمیت کے لئے قربانیاں دی ہیں، غیر ملکی سازشی عناصر کے ساتھ ملک میں موجود دشمنان کا خاتمہ کر کے فوج نے عظیم کار نامہ انجام دیا جو ہم سب پاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اسٹیل ٹاون کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج کے پرنسپل عبد الرحمن جسکانی نے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کیں چیئرمین کہ ہمراہ چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،اراکین کونسل آغا طارق پٹھان ،سری چند بھی موجود تھی* چئیرمین نے مزید کہا کہ ہمارے مستقبل کے معماروں کو جو کیڈٹ کالج میں تربیت فراہم کی جارہی ہے اس سے وہ معاشرے میں بہترین انداز سے تبدیلی لاسکتے ہیں کیونکہ یہاں مساوی انداز سے جس طرح نوجوان علم حاصل کررہے ہیں وہ ہی انداز عملی زندگی میں اختیار کر کے مساوات اور اخوت کی بنیاد کو مزید مضبوط کرسکتے ہیں ضلع کونسل کی حدود میں چند ایسی درسگاہیں موجود ہیں جن کا شمار ملک بھرکی اعلیٰ درسگاہوں میں ہوتا ہے تعلیمی سرگرمیوں کی ضلع کونسل نے ہمیشہ سر پرستی کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے ہم شفافیت سے کام کرنے کے قائل ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی ہدایت پر سندھ میں ایمرجنسی کا نفاذ ہے جس سے تعلیم کے شعبے میں واضع تبدیلی نظر آرہی ہے کیڈٹ کالج کا ماحول ہر لحاظ سے مثالی ہے یہاں نوجوان ہر طرح سے اپنا ٹیلنٹ کو نکھار سکتے ہیں تعلیم کی خدمت ہماری پارٹی کا اہم نکتہ ہے جس کی بہتری کے لئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائینگے۔