محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کی جانب سے لانڈھی زون میں ہیٹ اسٹروک کیمپ کا قیام

جمعہ 27 اپریل 2018 17:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم مہلک امراض سے سمیت موسمی امراض سے نہ صرف بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی اور صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا سکتے ہیں ،شدید گرم موسم میں احتیاط ضروری ہے ہیٹ اسٹروک سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے لہذا ہم احتیاطی تدابیر اپنا کر نہ صرف بچ سکتے ہیں بلکہ انسانی زندگی کو شدید خطرات سے بچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سیداحمر علی نے یوسی چیئر مین سعد بن جیلان کے ہمراہ چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے تحت لانڈھی زون میں قائم ہیٹ اسٹروک و عوامی شعور کی بیداری کیمپ کے دورے پر کیا اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن بلدیہ کورنگی کے افسران اور اسکائوٹس بھی موجود تھے وائس چیئر مین محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انسانی زندگی کو بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی بھی ایک عبادت ہے انہوںنے کہاکہ عوام کو شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے حوالے سے مکمل احتیاطی تدابیر کی فراہمی کے ساتھ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی فوری طبی امداد ی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اگاہی فراہم کی جائے وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے کہاکہ بلدیہ کورنگی جہاں علاقائی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے علاقائی سطح پر اقدامات کررہی ہے وہیں پڑھے لکھے معاشرے کو فروغ اور عوام کو مختلف امراض سے بچائے کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے ھوالے سے اپنے فرائض کو انجام دے رہی ہے انہوںنے کہاکہ متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ کورنگی نے اپنی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں عوام کو فوری طبی سہولت کی فراہمی اور اہم شاہراہوں ،چورنگی و چوراہوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیل ،فوری طبی امدادی و اگاہی کیمپ قائم کردیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :