Live Updates

حج کوٹہ کا تناسب 67فی صد سرکاری اور 33فی صد نجی رکھا گیا تھا ، عدالت نے 60فی صد سرکاری اور40فی صد نجی مقرر کر نے کے احکامات دیئے تھے مزید 7فی صد سرکاری کوٹے کے لیے عدالت سے رجو ع کررکھا ہے

،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار ہے،مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنے کا حکم ہے ، پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، آئین کسی فرد کے لیے نہیں تمام محکموں اور افراد پر لاگو ہوتا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا راولپنڈی میں مرکزی لیبر یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 17:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج کوٹہ کا تناسب 67فی صد سرکاری اور 33فی صد نجی رکھا گیا تھا تاھم عدالت نے یہ کوٹہ 60فی صد سرکاری اور40فی صد نجی مقرر کر نے کے احکامات دیئے تھے مزید 7فی صد سرکاری کوٹے کے لیے عدالت سے رجو ع کررکھا ہے ،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار ہے،مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنے کا حکم ہے ،مزدوروں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ راولپنڈی پریس کلب میں مرکزی لیبر یونین راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا بھر میں معاشی ،معاشرتی انقلاب محنت کشوں کی بدولت آئے ،شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کی وجہ سے مزدوروں کو حقوق ملے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، حکومت کی مدت 31مئی کو ختم ہو رہی ہے تاھم ہم اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں مزدوروں کا ساتھ دیں گے ، آئین کے مطابق مزدوروں کو انکا حق ملے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پی ٹی آئی میں جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے ،پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ خواجہ آصف سپریم کورٹ جائیں گے، انھوں نے پہلے ہی خود کو کلیئر کیاتھا ،عمران خان ن لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے محض افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات