ڈی آر سی چارسدہ کے وائس چیئرمین میجر نعیم کے اعزازمیں الوداعی تقریب کاانعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 17:29

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈی آر سی چارسدہ کے وائس چیئرمین میجر نعیم کے اعزاز میںگذشتہ روز ڈی آر سی چارسدہ کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا جس میںڈی پی او چارسدہ ظہوربابر آفریدی، ڈپٹی کمشنر منتظرخان ، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان ، ڈی ایس پی سٹی سید افتخار شاہ، ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نصراللہ خان ، ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان ، قائمقام چیئرمین شاہد خان اور ڈی آر سی چارسدہ کے ارکان نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب میں ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ ڈی آر سی کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنا ہے ،ضلع بھرکے ڈی آر سیزنے تقریباًً 3ہزار کے قریب اختلافی مسائل اور مختلف کیسز کے کوفریقین کی باہمی رضامندی سے نمٹا کر عوام کو انصاف فراہم کیا ہے جوکہ ڈی آر سی کا ایک بڑا کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ اس نظام کے تحت عوام کو بلا خوف و خطر و اخراجات ان کے دہلیز پر انصاف مہیاکیاجاتاہے اور جرگہ سسٹم کے ذریعے آپس کے اختلافات کا حل تلاش کیا جاتا ہے لہذایہ ایک بہتر ین نظام ہے۔

انہوں نے ڈی آر سی کے وائس چیئرمین میجر نعیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر دیا ہے اوران کی ان خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او چارسدہ نے بہترین خدمات پرمیجرنعیم کو شیلڈ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :