ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایچ ای سی کے اشتراک سے انگریزی مباحثہ

جمعہ 27 اپریل 2018 17:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد نے کہا ہے کہ ملک کی نئی نسل نے اقبال کے پیغام کو سمجھا ہے، نوجوانوں کی تقایر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فکرِ اقبال کے حقیقی تصور کے ساتھ ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ چائنسز میں ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے انگریزی مباحثے کے شرکاء سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر طلباو طالبات کے علاوہ پروفیسر مکرم علی، ڈاکٹر لبنی ریاض و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر زرناز واحد نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اگلی نسل کو منتقل کرنے کی ذمہ داری اب نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے، جس تصور کے تحت ہم نے پاکستان حاصل کیا !اسکی تعمیر کرنی ہے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ بتارہا ہے کہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرلیگا۔

(جاری ہے)

انگریزی مباحثے کا عنوان"Rise Above Sectinal Inerest and Private Ambitions"میں بالترتیب اریبہ احمد، شاہان مرثیہ اور کنزیٰ امجد نے اول ، دوم اور سوم انعام حاصل کیا، طلباو طالبات نے قرار داد کے حق اور مخالف میں تقریر کرتے ہوئے زور دیا کہ اونچے عزم رکھنے والے ملک و قوم کا بھلا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خود ڈاکٹر بن کر ہی قوم کے غریب مریضوں کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ مباحثے کے شرکاء نے قرار کے حق میں ووٹ دیا۔ پروگرام کے آخر میں تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی گئی اور جیتے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گیے۔ پروگرام آرگنائزر پروفیسر مکرم علی نے کہا کہ ایچ ای سی نے طلبہ میں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بہت سی سرگرمیوں کو ترتیب دیا ہے، جس کی مدد سے طلبہ میں بولنے کی مہارت اور صحت مند مقابلہ کے رجحان کو ترقی دینا تاکہ طلبہ میں سماجی و ثقافتی اور سیاسی سمجھنے میں مددگار ثابت ہو۔