باکسر عامر خان7مئی کو پاکستان آئیں گے،ایشین گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز کیلئے نیک خواہشات

ایشین گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز کی رہنمائی کیلئے تیار ہوں، خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چیمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں،عامر خان اکیڈمی اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کیلئے کھلے ہیں،باکسر کا ویڈیو پیغام

جمعہ اپریل 17:37

باکسر عامر خان7مئی کو پاکستان آئیں گے،ایشین گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 7مئی کو پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی۔2سال کے طویل عرصے بعد باکسنگ رنگ میں دبنگ انٹری دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں 7 مئی کو پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی۔ ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ وہ ایشین گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز کی رہنمائی کیلئے تیار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چیمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں۔

عامر خان نے مزید کہا عامر خان اکیڈمی اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کیلئے کھلے ہیں۔ وہاں پاکستانی باکسرز کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی باکسرز کو باکسنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اورخود پر اعتماد قائم رکھیں۔

(جاری ہے)

پھر کو ئی آپ کوعالمی چیمپئن بننے سے روک نہیں سکتا۔عامر خان نے کہا کہ 'میں دعاگو ہوں کہ پاکستانی باکسرز ایشین چیمپئن بنیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر باکسرز میری اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی اور میں ان کو سراہوں گا۔ایشین گیمز 2018 کا آغاز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں 18 اگست سے ہوگا جو 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ 21 اپریل کو برطانیہ کے شہر لیور پول میں ہونے والے مقابلے میں عامر خان نے کینیڈین حریف فِل لو گریکو کو صرف 39 سیکنڈ میں ہی ناک آئوٹ کردیا تھا۔

عامر خان نے 2 سال بعد رِنگ میں واپسی کی تھی اور اس جیت کو انہوں نے پاکستانیوں کے نام کردیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان نے 2 سال بعد کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی ہے۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتے تھے جس کیلئے مسلسل 2 سال سے محنت کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :