لیونل میسی کو اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی اجازت مل گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 17:37

لیونل میسی کو اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی اجازت مل گئی
لکسمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کو اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

لیونل میسی نے 2011 میں اسپورٹس گڈز کی فروخت کیلیے اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی کوشش کی تھی، مگر ایک سائیکل ساز کمپنی کی جانب سے اعتراض سامنے آیا جس کا نام بھی میسی ہی ہے۔ اس طرح وہ 7 برس سے جاری قانونی جنگ جیت گئے۔اب یورپی یونین کورٹ نے سائیکل ساز کمپنی کا اعتراض مسترد کردیا ہے، دونوں ناموں میں معمولی فرق ہے، فٹبالر کے نام میسی میں ایم کے بعد ای جبکہ سائیکل کمپنی کے نام میں ایم کے بعد اے آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :