کوئٹہ میں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میںآج بجلی بندرہے گی،کیسکو

جمعہ اپریل 17:38

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی((کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 28اپریل کوکوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرصبح7بجے سے صبح9بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے سٹی فیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک۔شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈر12بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 29اپریل کو (بروزاتوار) سریاب گرڈکے ہزارہ ٹائون، کرانی، سریابI، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ،ساوتھ واسا، بی ایم سی ، کرانی ایکسپریس، جڑسا فیدروں سے صبح9بجے تا ایک بجے دن نیز اُسی روز مری آبادگرڈکے مری آباد،گلستان روڈ،طوغی روڈ،کانسیI، سٹاف کالج، نیو لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ اسی گرڈکے سیدآباد،سٹی، سرینا، کانسیII، نارکوٹکس، نیوم ایم ای ایس فیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اس کے علاو ہ 30اپریل کو سورینج گرڈکے ہنہ فیڈرصبح10بجے سے ایک بجے دن۔شیخ ماندہ گرڈکے جبل نورفیڈرایک بجے دن تا تین بجے سہ پہرنیز اسی روز دروازہ گرڈسے صبح8:30بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :