سعودیہ میں موجود پاکستان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انکو ووٹ کا حق دینا اولین ترجیح ہے ، دعا زبیر

جمعہ اپریل 17:20

سعودیہ میں موجود پاکستان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انکو ووٹ کا حق دینا ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پی ٹی آئی مکہ مکرمہ الیکٹڈباڈی کی طرف سے پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ویسٹرن ریجن کے نائب صدر راشد خان ، الریاض سٹی کے میڈیا ہیڈ خرم خان ، المزاحمیہ سٹی کے نائب صدر طلعت محمود سمیت دیگر شہروں کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ؛ انفارمیشن سیکرٹریز اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی پروگرام کی مہمان خصوصی دعا زبیر ( سابق سیکرٹری انفارمیشن سندھ ) تھیں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے انفارمیشن سیکرٹری مفتی محمد عزیر نے بڑی خوبصورتی سے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ الکیٹڈ باڈی کی کارگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی، اس کے ساتھ پی ٹی آئ مکہ مکرمہ کے جنرل سیکٹری سید خاقان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوے تمام انتظامات بھر پور طریقے سے سنبھالے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پروگرام کی مہمان خصوصی پاکستان سے آئی ہوئی دعا زبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے انشاءاللہ الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح ہوگی عمران خان کے نیک اور پختہ ارادوں سے پاکستان ایک پروقار مضبوط ملک بنے گا اور پاکستان کے ہر شہری کو انصاف اس کی دہلیز پر ملے گا دعازبیر نے مزید کہا ہم نے تمام پاکستانیوں کے اندر جذبہ ہمدردی کو فروغ دینا ہے باہمی محبت بھائی چارے کی فضا قائم کر کے اور تمام طبقات کو ساتھ لیکر ایک حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی جدوجہد کرنی ہے دعازبیر نے مکہ مکرمہ سیمت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کی کارگردگی کو اور مثالی کاوشوں کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام کارکنان کو خاص طور پر پی ٹی آئ مکہ الیکٹڈ باڈی کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔

مہمان خصوصی دعازبیر نے سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک مکہ مکرمہ کی الیکٹڈ باڈی جس میں سرفراز اعوان ، سید خاقان ، مفتی عزیر ، ارسلان اور پوری ٹیم ، ویسٹرن ریجن اور جدہ سٹی کے ممبران کے ساتھ ساتھ ریاض کے میڈیا ہیڈ خرّم خان اور تللت محمود کو بھی پیش کیا۔ تقریب سے ملک سرفراز اعوان ؛ سید خاقان ؛ زاہد خان ؛ عجب خان ؛ خالد عظیم خٹک ؛ ارسلان ؛ شاہد؛ اختر علی رانا ؛ عمران راٹھور ؛ ڈاکٹر انور جاوید ؛ سید راشد ؛ طلعت محمود اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے یوم تاسیس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے دیگر رفقاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین کیا تقریب میں مہمان خصوصی طور پر مہمان خصوصی دعا زبیر کو مکہ مکرمہ کی ٹیم اور ریاض کے میڈیا ہیڈ خرم خان کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔

پی ٹی آئ مڈل ایسٹ کے آرگنائزر ذولقرنین علی خان نے کامیاب پروگرام پر مکہ ٹیم کو مبارکباد دی ۔ پروگرام کے آخر میں پی ٹی آئ مکہ باڈی کی طرف سے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور قومی ترانہ بھی گایا گیا۔ تقریب کے تمام حاضرین اور معزز مہمانوں نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مکہ مکرمہ کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے میڈیا ٹیم مکہ ارسلان,, انور جاوید اور انکی ٹیم کے ساتھ میڈیا ہیڈ خرم خان کا شکریہ ادا کیا اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔‎