کینیڈین وزیر اعظم بھی شاہد آفریدی کے ” فین “ ہوگئے

جمعہ 27 اپریل 2018 17:20

کینیڈین وزیر اعظم بھی شاہد آفریدی کے ” فین “ ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جہاں کرکٹ کے میدانوں میں ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند رکھا وہیں کرکٹ کے میدانوں سے باہر بھی انہوں نے خو د کو ایک فلسفی کے طور پر منوایا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی فاﺅنڈیشن اب تک صحت اور تعلیم کے میدان میں کئی نمایا ں کارنامے سر انجام دیئے ہیں اور ویرات کوہلی جیسے انٹر نیشنل کرکٹرنے بھی ان کی فاﺅنڈیشن کی تعریف کی ہے۔

اسلامک ریلیف ،کینیڈا نے حال ہی میں وینکوور شہر میں ایک فنڈ ریزر کا انعقاد کیا جس میں سٹار کرکٹر نے بھی شرکت کی جس کے بعد کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے بھی شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی تعریف کی ،شاہد آفریدی نے بھی بعد ازاں ٹویٹ میں کینیڈین وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔