حکومت آج خود ووٹ کی عزت کو برباد کررہی ہے،سید خورشید شاہ

ستم ظریفی کہ منتخب نمائندہ موجود لیکن مشیرکووزیربنا دیا گیا،موجودہ حکومت کوصرف تین یا چار مہینےکا بجٹ پیش کرنا چاہیے تھا،پورےبجٹ کا کوئی حق نہیں۔اپوزیشن لیڈرکا قومی اسمبلی میں اظہار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اپریل 2018 17:24

حکومت آج خود ووٹ کی عزت کو برباد کررہی ہے،سید خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت خود ووٹ کی عزت کو برباد کررہی ہے،منتخب نمائندہ موجود ہےلیکن مشیرکو وزیربنایا گیا،موجودہ حکومت کوصرف تین یا چار مہینے کا بجٹ پیش کرنا چاہیے تھا،پورے بجٹ کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے اعتراض کیا کہ موجودہ حکومت کوصرف تین یا چار مہینے کا بجٹ پیش کرنا چاہیے تھا، حکومت کو چھٹا بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو۔ جبکہ آج حکومت ووٹ کی عزت کوبرباد کررہی ہے۔ آج حکومت کے پاس منتخب وزیررانا افضل موجود تھے۔ لیکن آپ نے بہت بڑی زیادتی کی ہےکہ منتخب رکن کا اسمبلی میں کیا کام ہے۔ حکومتی مشیرمفتاح اسماعیل کووزیربنایا گیا جوکہ منتخب نمائندے نہیں ہیں۔ آج پارلیمنٹ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ باربارکہتا ہوں پارلیمنٹ کوعزت دو،پارلیمنٹ میں فیصلے کریں۔ لیکن آج ایک مرتبہ پھرپارلیمنٹ کے باہرفیصلہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار کوئی غیرمنتخب شخص پارلیمنٹ کا بجٹ پیش کرے گا۔