ابوظہبی میں ایشائی خاتون منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 27 اپریل 2018 17:25

ابوظہبی میں ایشائی خاتون منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ابوظہبی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ایک ایشائی خاتون کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفصلات کے مطابق مقامی ذرائع البیان نیوز کے مطابق تحقیقات کے دوران ایشائی خاتون کا کہنا تھا کہ اسے 1300منشیات کی گولیاں اسمگل کرنے کے عوض ویزہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

خاتون نے مزید بتایا کہ اسکے ایک ہم وطن نے اسے ویزہ فراہم کیا اور ساتھ ہی اسے ایک پیکٹ دیا جو کہ اسے ریاست لانا تھا ۔

خاتون نے بتایا کہ جب اسنے اپنے ہم وطن سے وہ پیکٹ لیا تھا تو وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ اس پیکٹ میں کیا ہے ۔ عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 30 مئی 2018 کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :