گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1چکوال میں تقریب تقسیم انعامات کا نعقاد

اساتذہ ہی بچوں کی تعلیم و تربیت او رہنمائی احسن طریقے سے کر سکتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر چکوال

جمعہ 27 اپریل 2018 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1چکوال میںجمعہ کے روز تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب میں سی ای او ایجوکیشن عبدالوحید رضا،ڈی ایم او چودھری احسان اللہ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ۱، تاج بیگم ،ڈی او سیکنڈری،ڈپٹی ڈی او ،ڈی او ایلیمنٹری ،اساتذہ اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہی بچوں کی تعلیم و تربیت اور رہنمائی احسن طریقے سے کر سکتے ہیں ۔جن ممالک میں اساتذہ کا احترام کیا جاتا ہے ۔وہ دنیا میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔سی ای او ایجو کیشن نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سیکریٹری ایجو کیشن کی ہدایات پر صرف ضلع چکوال میں تعلیمی سال کی ہر سہ ماہی کے آخر میں مرکز،تحصیل اور ضلعی سطح پر طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور میعار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے بیجز،کیپس،فلیگز اور اساتذہ کو اچھی کار کردگی کی بنیاد پر سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اور یہ فلیگ ہر سکول تین ماہ کے لیے سکول میں لہرائے گا۔جس سے انکے اندر مسابقت کا جزبہ پیدا ہوگا اور میعار تعلیم بہتر ہوگاآج اس تقریب میں مرکز ،تحصیل اور ضلعی سطح پر فرسٹ سیکینڈ اور تھرڈ آنے والے طلبا و طالبات کوبا لترتیب گرین، ییلو اور پنک فلیگز،کیپس،بیجز اور اساتذہ کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔جبکہ تحصیل ٹاپرز میںچکوال پہلے،تلہ گنگ دوسرے،کلر کہار تیسرے ،لاوہ چوتھے اور چوا سیدن شاہ پانچویں نمبر پر رہا۔

ڈسٹرکٹ ٹاپرز فی میل میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ۱ کی ہیڈ مسٹریس تاج بیگم نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے سکول ہذاء کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرنسپل تاج بیگم کو مبارکباد دی اور طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر چکوال کو سی ای او ایجوکیشن نے شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :