چیمبرآ ف کامرس چکوال کے بانی قاضی محمد اکبر کی قیادت میں وفد کی ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد سے ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء)چیمبرآ ف کامرس چکوال کے بانی قاضی محمد اکبر کی قیادت میں وفد نے ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد سے جمعہ کے روز ملاقات کی ، وفد میں صدر حاجی نزیر سلطان سینیر نایب صدر طارق مصطفے ملک ایگزیکٹو ممبر چوھدری شہزاد سعادت اور سیکرٹری شفقت ملک کے علاوہ سینیر صحافی شفقت یزدانی بھی شامل تھے اس موقعہ پر چیمبرآف کامرس کے عہدہداروں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کوپھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور چیمبر اور چکوال شہر کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اس موقع پر قاضی محمد اکبر نے نیلہ انٹرچینج کے مقام پر وزیر اعظم کی طرف سے صنعتی زون کے بارے میں ڈائریکٹو کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور استدعا کی کہ اس کی ضلعی سطح سے بھی اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جائے چیمبر کے عہدیداروں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو چیمبر آنے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔