ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا چکوال بھر میں چائلڈلیبرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

جمعہ 27 اپریل 2018 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ذوالفقار احمد نے ضلع چکوال میں چائلڈلیبرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا ، جس کے نتیجے میں سٹی چکوال کے ڈی ایس پی صدر سرکل نے دوران جانچ پڑتال گجر بریکس کے مالک افضل گجر ولد نواب خان کے بھٹے پر چائلڈ لیبر عمر 11سال اور نادر عمر 10سال کام کر رہے تھے بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ، ادھر ڈی ایس پی صدر سرکل نے ایک اور کاروائی میں قصبہ نوروال میں جانچ پڑتال کے دوران محسن بریکس کے مالک محسن علی ولد حبیب سلطان کے بھٹے پر چائلڈ لیبر یاسر عمر 5سال کام رہا تھا جس کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ، قصبہ جبیر پور میں ڈی ایس پی افتخار احمد نے بھٹی بریکس کے مالک عبدالستار ولد یوسف بھٹی ساکن علی مسجد کے بھٹے پر چائلڈ لیبر رجب علی عمر8سال کام کر رہا تھا اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا ، ڈی ایس پی صدر سرکل افتخار احمد نے قصبہ بوچھال کلاں میں سکندر بریکس کے مالک بابر سکندر ولد سکندر حیات کے بھٹے پر چائلڈ لیبر جمیلہ عمر8سال اور گل امین عمر8سال کام کر رہے تھے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ادھر قصبہ جیٹھل میں ڈی ایس پی افتخار احمد نے حق باہو بریکس کے مالک حاجی طارق ولد فضل داد ساکن جیٹھل کے بھٹے پر چائلڈ لیبر منور حسین عمر12سال کام کر رہا تھا کہ خلاف مقدمہ درج کروایا ، جبکہ جیٹھل میں ہی تصدق بریکس کے مالک میر افضل ولد مہر خان ساکن ڈھوک الفو کے بھٹے پر چائلڈ لیبر محمد شاہ ، کاشف حسین اور محمد یاسین عمر یں 11،12سال کام کر رہے تھے تمام بھٹہ مالکان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :