امریکہ میں ایرانی قونصلر دفتر پر حملہ

جمعہ اپریل 17:47

امریکہ میں ایرانی قونصلر دفتر پر حملہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) امریکہ میں ایران کے قونصلر آفس پرمسلح شخص کے حملے میں ایک سفارتی اہلکار زخمی ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کا قونصلر دفتر پاکستانی سفارتخانے میں واقع ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق مسلح شخص ایران مخالف نعرے لگاتے ہوئے دفتر میں گھس گیا اور گولی چلا دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ امریکی سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :