مالی میں تعینات جرمن فوجیوں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 17:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) جرمن پارلیمان نے مغربی افریقی ملک مالی میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جرمن فوجی دستوں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق اب مستقبل میں ایک ہزار ایک سو جرمن فوجی اس مشن کا حصہ رہیں گے جبکہ مزید ساڑھے تین سو فوجی یورپی یونین کے تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ مالی کو جرمن فوجیوں کی تعیناتی کے لحاظ سے خطرناک ترین ملک تصور کیا جاتا ہے۔