’’تسی بڑا سوہنا ہسپتال بنایا اے ،تے اسی سارے تہاڈے واسطے دعاواں کردے آں‘‘

اللہ تعالیٰ تہانوں دکھی انسانیت دی خدمت دی مزید توفیق دیوے‘‘،خواتین مریضوں کی دعائیں ’’تسی فکر نہ کرو، تہاڈا ایتھے ہر طرح دا علاج مفت ہووے گا‘‘وزیراعلیٰ کا بزرگ مریض کو گلے لگا کر دلاسہ

جمعہ 27 اپریل 2018 17:50

’’تسی بڑا سوہنا ہسپتال بنایا اے ،تے اسی سارے تہاڈے واسطے دعاواں کردے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے 100 بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کاہنہ کا افتتاح کرنے کے بعد ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ آپ نے انتہائی بہترین ہسپتال بنایا ہے جہاں پر ہر کسی کا مفت علاج ہوتا ہے، بلاشبہ یہ آپ کا قابل تحسین اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے فلٹر کلینک کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایہہ ہسپتال تہاڈے لئی بنایا گیا اے تے ایتھے ہر طرح دی طبی سہولت موجود اے‘‘۔

وہاں موجود خواتین مریضوںنے وزیراعلیٰ کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ ’’تسی بڑا سوہنا ہسپتال بنایا اے ،تے اسی سارے تہاڈے واسطے دعاواں کردے آں تے اللہ تعالیٰ تہانوں دکھی انسانیت دی خدمت دی مزید توفیق دیوے‘‘۔ وزیراعلیٰ نے ایک بزرگ مریض کو گلے لگا کر دلاسہ دیا اور کہا کہ ’’تسی فکر نہ کرو، تہاڈا ایتھے ہر طرح دا علاج مفت ہووے گا‘‘، جس پر بزرگ مریض نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ کو دورے کے دوران مریضوں نے اپنے دیگر مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جن کے حل کیلئے وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں نصب طبی آلات دیکھے اور لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا۔