طلباوطالبات و اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعہ اپریل 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) طیب ہوم سکول‘ شیراکوٹ بند روڈ‘لاہور کے طلباوطالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور پاک نالج ہائی سکول‘شیرشاہ روڈ‘جوہر ٹائون‘لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ ہربنس پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ سنگھ پورہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شیرانوالہ گیٹ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد374تھی۔

متعلقہ عنوان :