یو سی پی یونیورسٹی کی جانب سے سموک اینڈ ڈرگ فر ی کیمپس ایس او پی پر عمل درآمد جاری

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کا ٹیم کے ہمراہ دورہ اور یوسی پی کے ریکٹر ڈاکٹر ظفراللہ سے ملاقات

جمعہ اپریل 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈرگ ایڈوئزری ٹرینیگ حب کی ٹیم نے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کی سربراہی میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا درجہ ملنے کے بعد ایس او پی پر عملدرآمد کے حوالے سے اچانک دورہ کیا۔ سید ذوالفقار حسین اور دیگر اراکین نے یونیورسٹی کنٹین کے دورے کے علاوہ سیکورٹی گارڈز اور سٹوڈنٹس سے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس پر بات چیت کی۔

اس موقع پر یوسی پی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر ظفراللہ نے بتایا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو یونیورسٹی کے اندار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے جس سے وہ اپنی صلاحیتوں کو علم کے زیور سے نکھار سکیں انہوں نے بتایا کہ سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے تمام ایس او پی پر عمل درآمد جاری ہے۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے یو سی پی کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات اور سموک سے باز رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے یونیورسٹیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی فریضہ انجام دیں تو نوجوانوں کو مختلف برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر امجد نیاز ، ڈائریکٹر سیکورٹی میجر (ر) تیمور علی ،کبرا امتیاز صائمہ شہزاد اور انچارج سکول پروگرام سید محسن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :